مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں آبنائے ہرمز کے جنوب میں دو آئل ٹینکروں میں دھماکے اور آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دو آئل ٹینکر اپنے ریڈار اور پوزیشن معلوم کرنے والے نظام بند کرکے خفیہ طور پر آبنائے ہرمز کے غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اٹھی۔
بیان کے مطابق، ان دونوں جہازوں میں سے ایک سپر آئل ٹینکر تھا، جس کی آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دئیے۔
سپاہ پاسداران کی بحریہ نے جہازوں کے مالکان اور بحری کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں اس کے بحری کنٹرول مرکز سے رابطہ اور ہم آہنگی کے بغیر آمدورفت کرنے اور اس آبنائے کے لیے مقرر کردہ ایرانی انتظامات کو نظرانداز کرنے کا انجام بھی ایسا ہی ہوگا۔
آپ کا تبصرہ